ایشئین کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یونس بٹ کا تعزیتی ریفرنس 30اکتوبر کو ہوگا

ایشئین کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یونس بٹ کا تعزیتی ریفرنس 30اکتوبر کو ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایشئین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا ہے کہ ایسوسی ایشن نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لیجنڈ جرنلسٹ اور دیرینہ دوست یونس بٹ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عاشورہ محرم کے احترام میں تاخیر کی گئی ، کا تعزیتی ریفرنس 30۔ اکتوبر 2015ء شام 6 بجے پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروزپور روڈ لاہور میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سید سہیل بخاری نے بتایا کہ انہوں نے لاہور میں سب سے پہلے صحافیوں کو یونس بٹ کے انتقال کا بتایا۔ اس تعزیتی ریفرنس میں شوبز شخصیات کے علاوہ سول سوسائٹی کی شخصیات اور افراد شرکت کریں گے۔اور ہم اس روایت کو برقرار کھیں گے۔جب تک میری زندگی ہے، فن اور فنکار کی خدمات کو ٹربیوٹ پیش کرتا رہو ں گا۔

مزید :

کلچر -