صغریٰ شفیع میڈیکل کالج کا آغاز دسمبرمیں ہوگا،ابرارالحق

صغریٰ شفیع میڈیکل کالج کا آغاز دسمبرمیں ہوگا،ابرارالحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار ابرارلحق نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ صغریٰ شفیع میڈیکل کالج کا آغاز دسمبرمیں کردیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) کا وزٹ ہونا ہے جو مکمل ہوتے ہی کالج میں ایڈمشن شروع کردئیے جائنگے۔ابرارلحق نے کہاکہ ان دنوں وہ بیک وقت ہسپتال،میوزک اور سیاست کو وقت دے رہے ہیں جس سے ان کا شیڈول بہت ٹف ہو چکاہے ۔ابرارلحق نے مزید کہاکہ ان کے ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے ان کے فنکار ساتھیوں نے بہت ساتھ دیا ہے جس سے وہ اپنا ہسپتال مکمل کرپائے ہیں اور وہاں غریبوں کا مفت علاج کیا جارہاہے۔

مزید :

کلچر -