سلمان اور میرے درمیان کوئی اختلافات نہیں، سورج برجتیا
ممبئی( نیٹ نیوز)بالی وڈ ہدایتکار سورج برجتیا نے کہا ہے کہ سلمان خان اور ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں،بالی وڈ ہدایتکار سورج برجتیا نے اپنی حالیہ گفتگو میں کہا کہ میڈیا میں یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ سلمان خان اور ان کے درمیان اختلافات ہو گئے ہیں تاہم ان میں کوئی صداقت نہیں اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں،سلمان خان اور وہ ابھی بھی بہترین دوست ہیں، ابھی بھی انکی ایک فلم پریم رتن دھن پایو ریلیز ہونیوالی ہے جس میں سلمان ہیرو کے کردار میں ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں سونم کپور،نیل نتن مکیش اور انوپم کھیر شامل ہیں،فلم 12نومبر کو ریلیز ہو گی۔