گلوکارہ ذکیہ امجد کاشادی بیاہ کے گیتوں پر نیا البم مکمل

گلوکارہ ذکیہ امجد کاشادی بیاہ کے گیتوں پر نیا البم مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ ذکیہ امجد نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ انہوں نے شادی بیاہ کے گیتوں پر مشتمل نیا البم’’خوشیوں کے رنگ ذکیہ امجد کے سنگ‘‘ مکمل کرلیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ذکیہ امجد نے کہاکہ اس سے قبل انہوں نے دھمالوں پر مشتمل البم ریکارڈ کیئے ہیں جو مقبولیت حاصل کرچکے ہیں مگر اب اپنے استاد طارق طافوکی موسیقی اور پروڈکشن میں اپنے فن کو ایک نئے اندازمیں متعارف کروارہی ہوں۔اس البم کی تمام تر موسیقی طافو خان کی ہے جبکہ اس کی شاعری انیلہ ناز،علی بخاری اور فلک نے لکھی ہے۔ذکیہ امجد نے مذید بتایاکہ اس البم کو ریکارڈ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح کے گانے اب ناپید ہوچکے ہیں اس سے قبل مسرت نذیر کے گائے ہوئے شادی بیاہ کے گیت مقبول ہوئے تھے اور اب میرے استاد کی نظر سے میرے مقبول عام ہوں گے۔

مزید :

کلچر -