ہم ٹی وی کے لئے ایشیاء کے سب سے بہترین اردو چینل کا ایوارڈ

ہم ٹی وی کے لئے ایشیاء کے سب سے بہترین اردو چینل کا ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر(ہم ٹی وی کی جانب سے پیش کئے جانے والے ڈرامے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ناظرین اور صارفین کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ ہم ٹی وی کے اعلیٰ معیار اور مسلسل بہترین کارکردگی کا ثبوت اس کے لئے اے وی ٹی اے کی جانب سے ایشیاء کے بہترین اردو چینل کے ایوارڈ کا اجراء ہے۔ دی ایشین ویورز ٹیلی ویژن ایوارڈ ز2015ء (AVTA)گزشتہ دنوں لانچسٹر لندن ہوٹل میں منعقد ہوئے جس میں 2015ء کے لئے بہترین اردو چینل کے لئے ہم ٹی وی ‘ اے آر وائی ڈیجیٹل ‘ جیو ٹی وی ‘ اے آر وائی کیو ٹی وی کی نامزدگیاں عمل میں آئیں۔ ان میں سے ہم ٹی وی کو بہترین اردو چینل کا ایوارڈ دیا گیا۔ واضح رہے کہ اے وی ٹی اے عالمی تناظر میں ایشیائی ٹی وی چینلوں کے فروغ کے لئے صحیح معنوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہر سال منعقد کئے جانے والے اپنی نوعیت کے یہ انتہائی منفرد ایوارڈز ایشیائی ‘ ایشیائی امریکیوں کی فلم‘ موسیقی اور پرفارمننگ آرٹس کو ان کی کارکردگی پر ملنے والے ووٹوں کی بنیاد پر جاری کئے جاتے ہیں۔




سال2015ء کے لئے ہم ٹی وی کو بہترین ایشیائی اردو چینل کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -