نامور گلوکارہ حمیرا ارشد سیلفی سپیشلسٹ بن گئیں

نامور گلوکارہ حمیرا ارشد سیلفی سپیشلسٹ بن گئیں
نامور گلوکارہ حمیرا ارشد سیلفی سپیشلسٹ بن گئیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد سیلفی سپیشلسٹ بن گئیں۔تقریبات میں فنکار اور پرستار حمیرا ارشد سے اپنی سیلفی بنوانے لگے،تفصیلات کے مطابق فیشن شوزہوں یا میوزک تقریبات فنکار،گلوکار اور پرستار حمیرا ارشدکو گھیرے نظر آتے ہیں یہ لوگ حمیراارشد سے اپنی سیلفی بنوانے کی باری کا انتظار کر تے ہیں اور حمیرا ارشد باری باری ان کے موبائلز سے انکی سیلفی بناتی نظر آتی ہیں ایک ملاقات کے دوران حمیرا ارشد نے بتایاکہ ایک تقریب کے دوران کمپئیر نے اناؤنس کردیا کہ جس جس نے اپنی سیلفی بنوانی ہو وہ حمیرا ارشد سے رابطہ کریں کیونکہ وہ سیلفی سپیشلسٹ ہیں بس اسی دن سے ہی وہ پھنس گئیں اور ہر تقریب میں انہیں فنکاروں،گلوکاروں اور اپنے پرستاروں کے ہمراہ ان کے موبائل سے سیلفی بنانی پڑتی ہے۔حمیرا ارشد نے مذید کہاکہ انہیں اپنے ساتھیوں اور پرستاروں کے ساتھ سیلفی بنا کر بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ وہ اس سے خوش ہوتے ہیں۔

تو انہیں بھی خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -