پراچی دیسائی فلم ’’راک آن ۔ٹو‘‘ میں نئے انداز میں جلوہ گر ہونگی

پراچی دیسائی فلم ’’راک آن ۔ٹو‘‘ میں نئے انداز میں جلوہ گر ہونگی
پراچی دیسائی فلم ’’راک آن ۔ٹو‘‘ میں نئے انداز میں جلوہ گر ہونگی

  


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ پراچی دیسائی فلم راک آن ۔ٹو میں نئے انداز میں جلوہ گر ہونگی۔ بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق پراچی دیسائی فلم راک آن ۔ٹو میں نئے انداز میں دکھائی دیں گی،اداکارہ نے فلم میں کردار کے لئے بالوں کی کٹنگ کروا لی ہے،وہ فلم میں ساکشی کا کر دار نبھا رہی ہیں جو ملازمت پیشہ خاتون ہوتی ہے جو ادیتیہ شروف نامی گلوکار کی اہلیہ بھی ہوتی ہے،فلم کی دیگر کاسٹ میں ارجن رامپال اور فرحان اختر شامل ہیں،فلم کی ہدایات شوجات سوداگر دے ر ہے ہیں،فلم جلد ہی مکمل کر لی جائیگی۔

مزید : کلچر