این اے 122 میں سینکڑوں ووٹ باہر منتقل ہوئے،الزامات غلط ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ دوں گا:چوہدری سرور

این اے 122 میں سینکڑوں ووٹ باہر منتقل ہوئے،الزامات غلط ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ ...
این اے 122 میں سینکڑوں ووٹ باہر منتقل ہوئے،الزامات غلط ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ دوں گا:چوہدری سرور

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور کا کہناہے کہ این اے 122سے سینکڑوں ووٹ باہرمنتقل کئے گئے۔ الیکشن کمیشن تحقیقات کرائے، الزامات غلط ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔لاہورمیں نارووال سے تعلق رکھنے والے سا بق وزراءطاہرجاوید، اعجازحسین اورسابق ناظم نعمت جاوید کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے مو قع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ این اے ایک سوبائیس سے بہت سے لوگوں کے ووٹ حلقے سے باہرمنتقل کئے گئے، جن کی درجنوں شکایات ملی تھیں جو اب سینکڑوں ہوگئی ہیں۔الیکشن کمیشن صحیح فہرست فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ کسی شخص کا ووٹ اس کی مرضی کے بغیر منتقل نہیں کیا جا سکتا،2013ء کے ووٹرزکوبتائے بغیر ان کے ووٹ منتقل کئے گئے، الیکشن کمیش نے بددیانتی کی۔ ہمارے الزامات غلط ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔چوہدری سرور نے کہا کہ این اے ایک سوبائیس میں تحریک انصاف اور ن لیگ کومختلف فہرستیں فراہم کی گئیں، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا پر مکمل اعتماد ہے، وہ الزامات کی تحقیقات کرائیں اورالزامات ثابت ہونے پرمجرموں کوکٹہرے میں لایا جائے۔چوہدری سرور نے کہا کہ چوہدری نثار کی ایمانداری پر یقین ہے، وہ بھی تصدیق کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں