یو ایم ٹی میں آ ئی بی سی ای کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

یو ایم ٹی میں آ ئی بی سی ای کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

  

لاہور ( پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں فروری2016 میں منعقد ہونے والی انٹر نیشنل بزنس کانفرنس اینڈ ایگزیبشن کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیاجس میں گورنمنٹ کے ادارے سمیڈا (سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ) کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔ یو ایم ٹی میں ہو نے والے اس اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے کی جب کہ ان ساتھ یو ایم ٹی کے سینےئر فیکلٹی اور سٹاف ممبران موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے کہا کہ نٹر نیشنل بزنس کانفرنس اینڈ ایگزیبشن اور اس کے انتظامات کے حوالے سے سمیڈا کے وفد کو بریف کیا اور بتایا کہ اس نٹر نیشنل بزنس کانفرنس اینڈ ایگزیبشن میں نا صرف قومی بلکہ بین الاقوامی بزنس کمیونٹی شر کت کریگی جس سے پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں تجارت کے راستے ہموار ہونگے۔ سمیڈا کے سی ای او مسٹر محمد عالمگیر نے اپنے مثبت خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے انٹر نیشنل بزنس کانفرنس اینڈ ایگزیبشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ سمیڈا یو ایم ٹی کو ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کریگی۔اجلاس کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے سمیڈا کے سی ای او مسٹر محمد عالمگیر کو سوینےئر پیش کیا۔

مزید :

کامرس -