بھارتی سٹیل کمپنی ’’ ٹاٹا سٹیل ‘‘ کا برطانیہ میں اپنے 1200ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

بھارتی سٹیل کمپنی ’’ ٹاٹا سٹیل ‘‘ کا برطانیہ میں اپنے 1200ملازمین کو فارغ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی)بھارتی سٹیل کمپنی ’’ ٹاٹا سٹیل ‘‘ نے برطانیہ میں اپنے 1200ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ٹاٹا سٹیل نے سکن تھراپ سٹیل پلانٹ کی افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت 1200ملازمین کوفارغ کیاجائیگا۔ رپورٹ کے مطابق ٹاٹا سٹیل کے حکام سکاٹ لینڈ میں کلائیڈ برج اور مدرویل پلانٹ پر بھی ملازمین کی تعداد میں کمی پر غور کر رہے ہیں۔ ٹاٹا حکام نے ملازمین کوفارغ کرنے کی خبروں کی تصدیق نہیں کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کو سٹیل کی درآمدات اور پونڈ کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث برطانیہ میں مشکلات کا سامنا ہے یاد رہے کہ برطانیہ میں ٹاٹا ملازمین کی تعداد 17ہزار ہے ۔

مزید :

کامرس -