حکومت بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کو فی الفور واپس لے،قومی تاجر اتحاد

حکومت بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کو فی الفور واپس لے،قومی تاجر اتحاد

لاہور( کامرس رپورٹر)حکومت بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کو فی الفور واپس لے اور تاجربرادری کا مذید امتحان نہ لے کیو نکہ صبر کا پیمانہ لبر یز اور حکومتی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث تاجروں میں تشو یش کی لہر دوڑ رہی ہے اگر حکو مت نے ود ہو لڈنگ ٹیکس کو واپس نہ لیا تو قو می تاجر اتحاد کے پلیٹ فارم سے لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیں گے ان خیا لات کا اظہار قومی تاجر اتحاد کے اجلاس میں رہنماؤ ں نے کیا صدر ملک خالد ، جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی ، میاں اکبر رشید ، سلیم بٹ ، راؤ اکرم ودیگر مو جو د تھے ۔

مزید : کامرس