ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 19کروڑ70 لاکھ ڈالرقرضہ دیگا

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 19کروڑ70 لاکھ ڈالرقرضہ دیگا

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) سندھ میں روڈ ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) پاکستان کو19 کروڑ 70لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو انیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر قرضہ دیا جائے گا،جس کے ذریعے صوبہ سندھ میں تین سو اٹھائیس کلومیٹر پر مشتمل ہائی ویز کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سندھ میں روڈ ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا جائے گا، اے ڈی بی کے مطابق سندھ حکومت بھی مشرکہ تعاون کے تحت منصوبے کے لیے تین کروڑ ڈالر فراہم کرے گی، ہائے ویز کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا یہ منصوبہ دسمبر دو ہزار انیس میں مکمل ہوگا۔

مزید :

کامرس -