بھارتی سویابین ، سویا آئل، مکئی اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ، چینی کی قیمتوں میں کمی کارجحان

بھارتی سویابین ، سویا آئل، مکئی اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ، چینی کی قیمتوں ...

  

نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی سویابین ، سویا آئل، مکئی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے جبکہ چینی کی قیمتوں میں کمی کارجحان رہا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹو ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران سویابین کے آئندہ ماہ ترسیل کیلئے معاہدے 3.4فیصد کے اضافے سے 4009بھارتی روپے فی 100کلو گرام اور سویا آئل کے آئندہ ماہ ترسیل 1.3فیصد کی بہتری سے 644روپے فی 10کلو گرام میں طے پائے جبکہ مکئی کی قیمتیں 0.8فیصد کے اضافے سے 1366روپے فی 100کلو گرام اور گندم کی قیمتیں 0.18فیصد کے اضافے سے 1636روپے فی 100کلو گرام ریکارڈ کی گئیں تاہم چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور چینی کے آئندہ ماہ ترسیل کے معاہدے 1.9فیصد کی کمی سے 2711روپے فی 100کلو گرام میں ہوئے ۔

مزید :

کامرس -