حویلی بہادر شاہ میں 1230 میگا واٹ گیس پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا،رانا بابر

حویلی بہادر شاہ میں 1230 میگا واٹ گیس پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا،رانا ...

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ حویلی بہادر شاہ میں وفاقی حکومت کے وسائل سے 1230میگا واٹ گیس پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیاہے۔پچھلے سوا 2برس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی کے منصوبوں پر ہونے والی محنت رنگ لا رہی ہے۔ملک کی تاریخ میں اربوں ڈالر کی لاگت کے منصوبوں کی اتنی شفافیت اور تیز رفتاری سے تکمیل کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اس بات کا سہرا وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کی ٹیم کے سر ہے جن کی شبانہ روز محنت سے یہ کامیابیاں مل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گیس کی بنیاد پر توانائی کے منصوبوں کا اس مقام تک پہنچانا ۔

وزیراعظم محمدنوازشریف کی محنت اور خلوص نیت کاثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ نیپرا نے سولر کا ٹیرف 16.2سینٹ فی یونٹ دیاتھا لیکن آج تک اس نرخ پر پاکستان میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں ہو سکی۔ پنجاب حکومت نے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیاہے اور ہم نے 14 سینٹ فی یونٹ کا نرخ حاصل کیا جس پر پنجاب حکومت کے اس ریٹ کو دیکھتے ہوئے نیپرا کو بھی مجبوراً سولر کا ریٹ 14.1سینٹ فی یونٹ مقر رکرنا پڑا ہے۔

مزید : کامرس