ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکیو کے خلاف خبریں من گھڑت ہیں،میاں ادریس

ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکیو کے خلاف خبریں من گھڑت ہیں،میاں ادریس

  

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر میاں محمد ادریس نے کچھ اخبارات میں،ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکیوٹو ایس ایم منیر کے خلا ف شا ئع شدہ خبروں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایم منیر ایک ممتاز بزنس مین ہے جس کی شا ندار خدمات رہی ہیں۔ وہ بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے فوائد بھی حاصل نہیں کئے جبکہ انہوں نے ملک کی درآمد بڑھانے میں نما یا ں کرادار ادا کیا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی کا مز ید کہنا ہے کہ ایس اہم منیر ممتاز اور اعلی درجہ کے بزنس مین رہے ہیں اور انہوں نے TDAPمیں کرپشن کا مکمل خا تمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے ہر قسم کی ٹریڈ ایسو سےئیشنس کو بلا امتیاز پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کی و جہ مسا ئل کے حل کیلئے ،تفصیلی میٹنگ بھی منعقد کی ہے۔میاں محمد ادریس نے کہا کہ الیکشن قر یب ہیں ،اس لئے کچھ مفا د پر ست عنا صر نے معزز لو گو ں کے خلا ف امیج خراب کر نے کی مہم شروع کی ہے جو مجمو عی بور پر بظا ہر بزنس کمیو نٹی کی نما ئند گی نہیں کر تے۔وہ حقا ئق کو توڑ مروڑ کر اس قسم کی خبریں جان بو جھ کر شا یع کر وار رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔مسٹرمنیر نے TDAP کی کار کر د گی کو،عوامی خدمات والی کارکر دگی میں تبدیل کر دیا ہے۔ایسی بہتر تبد یلی کی نہ صرف ملکی لیکنبین الاقوامی لیول پر بھی تعریف کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -