روس مخالف مغربی پابندیوں سے چیچنیا کی معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ، رمضان قادیروف

روس مخالف مغربی پابندیوں سے چیچنیا کی معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ، رمضان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(اے پی پی) سویت یونین کی سابق ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادیروف نے کہا ہے کہ روس مخالف مغربی پابندیوں سے چیچنیا کی معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیچنیا کے سربراہ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیچنیا کو یورپی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روز نئے شاپنگ مالز، کھیلوں کے مراکز اور کاروباری مراکز کھولتے ہیں اور ہم زراعت، صنعت، چھوٹے کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یوکرینی بحران کی وجہ سے روس اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور یورپی اتحاد کے ممالک اور امریکہ نے جولائی 2014ء میں روس پر معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

مزید :

کامرس -