احترام محرم الحرام سراسر امن و سلامتی کا ہی متقاضی ہے،شفیق قادری

احترام محرم الحرام سراسر امن و سلامتی کا ہی متقاضی ہے،شفیق قادری

  

لاہور (پ ر )تنظیم خدمت خلق و شہریان لاہور کے چیئرمین معروف دینی ، سیاسی و سماجی راہنما محمد شفیق قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام انتہائی مقدس مہینہ اور ہمارے عظیم اسلاف کی شہادتوں کا مہینہ ہے محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ اور یکم محرم خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروقؓ کی شہادت اور دس محرم الحرام نواسہ رسول ؐ سیدنا امام حسینؓ و آل رسول ؐ کی شہادتوں کا دن ہے اس کا تقدس قائم رکھنا دینی و اہم قومی ذمہ داری ہے کیونکہ احترام محرم الحرام سراسر امن و سلامتی کا ہی متقاضی ہے

ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا بھی یہی پیغام ہے اور اسطرح سیدنا عمرؓ و امام حسینؓ کی تعلیمات کو اپنا کر ہی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کے سرپرست ڈاکٹر نثار احمد قادری کی زیر صدارت ہیڈ آفس شہریان لاہور علامہ اقبال روڈ میں منعقدہ عظمت شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -