قیام پاکستان سے آج تک عوام کو حقوق نہیں ملے،غضنفر عزیز

قیام پاکستان سے آج تک عوام کو حقوق نہیں ملے،غضنفر عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)قیام پاکستان سے لے کر آج تک عوام کو حقوق نہیں دئیے گئے ، ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے ترجمان حافظ غضنفرعزیز نے یونین کونسل 219 وارڈ نمبر 2سے جنرل کونسلر کے امیدوار حافظ عبد الرحمن کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سیاست کوعبادت سمجھتے ہیں ، عوام کا فرض ہے کہ وہ دیندار قیادت کو منتخب کریں ،حافظ عبد الرحمن نے کہا کہ آج تک عوام کو سیوریج سسٹم ، عوامی خدمت، سڑکوں کے نام پر اپنے پیچھے لگانے والے ملک میں امن اور معیشت بحال نہیں کرواسکے ۔

لہٰذا عوام دیندار اور محب وطن قیادت کو موقع دیں اس موقع پر رانا حبیب احمد، غلام چشتی ،حافظ زبیر بٹ، اظہر مجید، فیاض احمد خان،رانا افضل ،ڈاکٹر آفتاب ، فرقان بٹ، حبیب جمیل، اظہار الحق ودیگر بھی موجود تھے