بلدیاتی الیکشن میں تمام خواتین اپنے حلقوں میں گھر گھر جا کرکمپین کریں،شفقت محمود

بلدیاتی الیکشن میں تمام خواتین اپنے حلقوں میں گھر گھر جا کرکمپین کریں،شفقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر ورکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لاہور آفس میں خواتین کا اجلاس بلایا جس میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر نوشین،سعدیہ سہیل،ڈاکٹر زرقا،شہزادی ،عائشہ نواز،اور روبینہ وغیرہ نے شرکت کی اس موقع پر شفقت محمود نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تمام خواتین اپنے اپنے حلقوں میں گھر گھر جا کر کمپن کریں گئی اور پچاس خواتین لاہور آفس میں شکایت سیل میں کام کریں گئی انہوں نے کہا کہ خواتین فون پر تمام چیرمین ،وائس چیرمین اورکونسلز سے رابطہ میں رہیں گئی اور تمام یونین کونسلز کی ووٹر لسٹوں میں جو تبدیلاں کی گئی ہیں اس پر تمام یونین کونسلز کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے گھروں میں جا کر ان کی ووٹر لسٹوں کو درست کروائیں گئی۔


، اورآفس کو بھی لسٹوں میں تبدلیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں 23 کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں جو مختلیف حلقوں میں کام کریں گئی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواتین مردوں سے زیادہ کام کرتی ہیں اسی لئے ان کو پارٹی نے زیادہ زمداریاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ جو خواتین حلقوں میں کام نہیں کرنا چاہتی وہ آفس میں کام کریں گئی۔