عوام جماعت اسلامی کے مخلص اور محنتی امیدواران کو آگے لائیں، عبدالعزیز عابد

عوام جماعت اسلامی کے مخلص اور محنتی امیدواران کو آگے لائیں، عبدالعزیز عابد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ عوامی خدمت کرنا جماعت اسلامی کے شیوہ مشن ہے اور حلقہ کی عوام جماعت اسلامی کے مخلص اور محنتی امیدواران کو آگے لائے۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز یونین کونسل 109 مرغزر کالونی میں اجتماع ارکارن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع میں جماعت اسلامی کے امیدواربرائے وائس چیئرمین محمد شفیق ملک اور کونسلرز نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی ترقی ، خوشحالی مشن ہے ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

اور حلقہ کی عوام کو ترقی کے ثمرات پہنچانا فرض سمجھتے ہیں ۔ جماعت اسلامی غریب اور عوام دوست جماعت ہے ہماری جیت یقینی ہے ہم نے پہلے سے بڑھ کر عوام علاقہ کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت شرافت، خدمت خلق کی سیاست پر یقین رکھتی ہے خدمت خلق کا جذبہ ہی ہماری زندگی کا مشن ہے اورہماری کامیابی حلقہ کی عوام کی کامیابی ہوگی ۔حلقہ کے عوام مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہو کر عوام سے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو ہر حال میں پورا گے اس میں کوئی شک نہیں ہمارا حلقہ کے مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن انشاء اللہ کامیاب ہو کر تمام وعدے پورے کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -