پاک روس گیس پائپ لائن معاہدہ خوش آئندہ ہے، تحسین فواد

پاک روس گیس پائپ لائن معاہدہ خوش آئندہ ہے، تحسین فواد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی خواتین کاکس کی جنرل سیکرٹری تحسین فواد نے کہا ہے کہ پاک روس گیس پائپ لائن معاہدہ خوش آئندہ ہے،موسم سرما میں گیس کی قلت میں کمی واقع ہو گی،حکومت تما م ہمیشہ ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے،غیر ملکی معاشی ماہرین اور انٹرنیشنل ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں ،حکومت کی پالیسی ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے،انہوں نے مزیدکہا ملک میں توانائی بحران گزشتہ کئی سالوں سے جاری تھا حکومت کی بہتر حکمت عملی کی بدولت لوڈشیڈنگ میں واضع کمی آئی ہے ،ساہیوال کول پاور پروجیکٹ اور پاکستان پلانٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

،دو سالوں کے دوران یہ مکمل ہو جائی گے ،حکومت کا مشن ہے کہ 2017تک نیشنل گریڈ میں 10ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہو جائے گی،پاک روس گیس پائپ لائن توانائی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -