موجودہ حکمران مزدور دشمن پالیسی پر گامزن ہیں،سجاد بلوچ

موجودہ حکمران مزدور دشمن پالیسی پر گامزن ہیں،سجاد بلوچ

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکمران مزدور دشمن پالیسی پر تیزی سے گامزن ہیں ،جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنے والے حکمران بری طرح ناکام ہو چکے آٹا ، چینی ، دال ،گھی ، دودھ ، دہی ، نمک ، مرچ بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں ،غریب آدمی بجلی کا بل بھی ادا نہیں کرسکتا ، بجلی نہیں آتی مگر بجلی کا بل آجاتا ہے غریب آدمی کا بچہ تعلیم سے محروم ہو چکا ہے۔

حکمرانوں نے غریب آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے اب حکمران سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیکے پر دے کر غریب آدمی کو موت کے منہ میں دھکیلنا چاہتے ہیں ، بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور حکمرانوں کے کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے حکمران ملک سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک لے جارہے ہیں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ملکی اداروں کو کسی بھی صورت پر بیچنے یا ٹھیکے پر دینے کی اجازت نہیں دیں گے ملک میں غریب آدمی کو انصاف بھی نہیں مل رہا ملک کو جنگل کے قانون کی طرف دھکیلا جارہا ہے لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی بھی میسر نہیں ہے جس سے لوگ تیزی سے بیمار ہو رہے ہیں حکومت کے جھوٹے وعدے سن کر لوگوں کو حکمرانوں کی کسی بات پر یقین نہیں ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -