دنیا میں عزت کیلئے بچوں کو جدید تعلیم دلوانا ہو گی،رانا ارشد

دنیا میں عزت کیلئے بچوں کو جدید تعلیم دلوانا ہو گی،رانا ارشد

  

لاہور) اپنے خبر نگار سے) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل اور قوم کے معمار ہیں انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ہی ہم اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں عسکری خطوط پر بچوں کی تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ایسی تربیت ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں ممدومعاون ثابت ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہجویری کیڈٹ سکول گلبرگ تھری کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سکول کے چیئر مین چوہدری انصر محمود اور پرنسپل میجر (ر) امتیاز عالم کے علاوہ والدین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ رانا محمد ارشد نے کہا کہ پشاور سکول میں ہونے والا دہشت گردی کے واقعہ کا زخم اب تک ہمارے دلوں میں تازہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو دہشت گردبچوں کا قتل عام کرتے ہیں ، آئین کو نہیں مانتے ، ان کے خلاف لڑنا جہاد ہے ۔ رانا محمد محمد ارشد نے کہا کہ تعلیم کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔ حکومت پنجاب وزیر اعلی پنجاب کی قیادت اور رہنمائی میں پبلک پرائیویٹ سکولز کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ انڈوومنٹ فنڈ کے تحت حکومت پنجاب ایک لاکھ طلباء کو پانچ ارب سے زائد کے سکالر شپس دے چکی ہے جس سے آج ذہین بچے مہنگے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ تقریب کے آخر میں رانا محمد ارشد نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -