شہادت عمر فاروقؓ و امام حسینؓ قومی امن کانفرنس آج ہو گی

شہادت عمر فاروقؓ و امام حسینؓ قومی امن کانفرنس آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)کل مسالک’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے مرکزی نائب صدر شیخ محمد نعیم بادشاہ نے کہا ہے کہ احترام محرم الحرام اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے ضمن میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ شہادت عمر فاروقؓ و امام حسینؓ قومی امن کانفرنس آج بروزاتوارایک بجے دن لاہور پریس کلب ہال میں مولانا سید عبد الخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد کی صدارت میں ہوگی مہمان خصوصی امیر مرکزیہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت مولانا پیر سلمان منیر ہونگے۔

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء دینی و مذہبی راہنما شرکت و خطاب کرینگے ۔