بہن کے قتل میں ملوث بھائی کی درخواست ضمانت کی سماعت،تفتیشی سے رپورٹ طلب

بہن کے قتل میں ملوث بھائی کی درخواست ضمانت کی سماعت،تفتیشی سے رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں انیقہ قتل کیس میں ملوث اس کے بھائی ابوذر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ مقتولہ کی والدہ انیلہ اوراس کی بہن ارباب عدالت میں پیش ہوئی۔ انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ ابوذر نے بہن کو قتل نہیں کیا، یہ قتل لڑکی کے باپ خالد محمود نے کیا جو پہلے مدعی تھا اور بعد میں ملزم بنا، اس نے بیٹے ابوذر کو کیس میں ناجائز ملوث کروا دیا ہے،ان کے مجسٹریٹ کی عدالت میں دیئے گئے بیان کی کاپی بھی پیش کی ، عدالت میں سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابوذر اس کیس میں ملوث ہے، جسے بچانے کی خاطر ما ں بیٹی غلط بیانی کر رہی ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ کیس کی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -