سیشن اور سول کورٹ میں 25ایڈیشنل سیشن ججز نے چارج سنبھال لیا

سیشن اور سول کورٹ میں 25ایڈیشنل سیشن ججز نے چارج سنبھال لیا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ اورسول کورٹ میں 25ایڈیشنل سیشن ججز نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔25 ججوں کے چارج سنبھالنے کے بعد سیشن جج سمیت ایڈیشنل سیشن ججزکی تعداد51 جبکہ سول جج کی 170ہوگئی ہے۔سیشن کورٹ میں 25 سول ججزنے ڈسٹرکٹ ایندسیشن جج بہادرعلی خان کورپورٹ کردی ہے، رپورٹ کرنے والوں میں 8ایڈیشنل سیشن ججزاور17سول ججزشامل ہیں، تمام ججزکو سیشن کورٹ اورسول کورٹ میں کمرے فراہم کرنے کے بعدسٹاف مہیاکردیاگیاہے جن ججوں نے چارج لیاہے ،ان میں ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرم،ملک خصرحیات، محمدسرفراز، اعجازاحمد، صفدرعلی بھٹی،غلام مرتضی،شہزادی نجف اورسیف اللہ سوہل شامل ہیں۔ سول ججزمیں ظفر فرید ہاشمی ، جویریہ منیر، ثریاچودھری، احمد وقاص ، سید قمر عباس ،ا حمدعمران،احسن رضا، مدثرحسین محسن علی، وقار حسین، شہبازاحمد، اعجاز احمد امتیا زودیگر شامل ہیں

، ذوالققار باری،ناجیہ بتول، محمداحمد،محمدخالد محمودوڑائچ او ر مدثرفرید کھوکھرشامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -