فراد کیس میں ملوث کمپنی کے ڈائریکٹرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 31اکتوبر تک توسیع

فراد کیس میں ملوث کمپنی کے ڈائریکٹرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 31اکتوبر تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نمبر تین نے عثمان سیکورٹی ایکسچنج فراد کیس میں ملوث کمپنی کے ڈائریکٹر علی عثمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31اکتوبر تک توسیع کردی۔اس کیس میں پیپلز پارٹی کے قاسم ضیا ء ضمانت پر ہیں ،علی عثمان کو نیب پنجاب نے کروڑوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھجوایا تھا۔ عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کے بعد نیب کو حکم دیا کہ ملزم کا ریمانڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -