پلاٹ خورد برد میں اداکارہ میرا کی والدہ کی بریت درخواست خارج

پلاٹ خورد برد میں اداکارہ میرا کی والدہ کی بریت درخواست خارج

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن سید پرویزعلی شاہ نے پلاٹ خوردبردکیس میں ملوث اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی بریت درخواست خارج کردی۔ عدالت نے شفقت زہرہ کو فرد جرم کے لئے 30اکتوبرکوطلب کرلیاہے۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں کاہنہ میں واقع پلاٹ خوردبرد کرنے کے کیس میں ملوث شفقت زہرہ کے کیس کی سماعت ہوئی۔۔شفقت زہرہ کی طرف سے درخواست دی گئی کہ اس کے خلاف اینٹی کرپشن کے پاس ثبوت نہیں ،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اسے بری کیا جائے،پراسکیوشن نے فراڈ کے حوالے سے ثبوت پیش کئے جس پر عدالت نے ملزمہ کی جانب سے دائربریت کی درخواست کو مسترد کردیا۔

شفقت زہرہ اور دیگر دو افراد کے خلاف عظمت علی نے تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کرارکھا ہے کہ اس کا 3کنال کا پلاٹ شفقت زہرہ نے جعل سازی سے مبینہ طور پراپنے نام کرالیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -