سکھوں کے پلاٹ جعلسازی سے فروخت کرنے میں ملوث 11ملزمان بری
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل عبدالرشید نے سکھوں کے پلاٹ ڈی ایچ اے کو فروخت کرنے کے کیس میں ملوث محمد نواز محمد یعقوب سمیت 11ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے اس کیس میں مفرور متروکہ وقف املاک کے سابق چیرمین آصف ہاشمی کا کیس الگ کردیاہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ آصف ہاشمی کیس میں مفرور ہیں جب وہ گرفتارہوں ان کا کیس تب چلایا جائے گا ،کیس کو ریکارڈ روم میں بھجوایا جاتا ہے، عدالت میں گوردوارہ کمیٹی کے مستانہ سنگھ نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیرمین آصف ہاشمی اور دیگر 11اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ سکھوں کے پلاٹ ڈیفنس میں تھے جن کو متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین نے جعل سازی سے فروخت کردیا عدالت نے وکلا کی بحث سننے کے بعد 11افراد کو بری کردیاہے۔