چوری کے ملزم کے قتل میں ملوث 9ملزمان بری

چوری کے ملزم کے قتل میں ملوث 9ملزمان بری

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک نوید اقبال نے چوری کے ملزم تنویر عرف پیرو کے قتل کیس میں ملوث 9 ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ ملزمان غلام حیدر، غلام شبیر، غلام نبی، محمد اکرم، محمد علی، لیاقت علی، محمد شریف ،غلام یاسین اور شہزاد کے خلاف تھانہ لیاقت آباد پولیس نے مشتاق طارق سب انسپکٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کررکھا تھا۔

عدالت میں ملزمان کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء نے موقف پیش کیا کہ ملزمان کو علاقے کے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا معلوم نہیں اس کی موت پولیس تشدد سے ہوئی یا وہ طبی موت مراہے ، تنویرعرف پیرو کی میڈیکل رپورٹ بھی ساتھ موجود نہیں ہے ،ملزمان بے گناہ ہے ان کے خلاف پولیس نے خود مدعی بن کر مقدمہ دیا ہے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -