سیدنا امام حسینؓ کی قربانی اسلام کو تا قیامت سر بلند کر گئی، عاصم علی نقوی

سیدنا امام حسینؓ کی قربانی اسلام کو تا قیامت سر بلند کر گئی، عاصم علی نقوی
سیدنا امام حسینؓ کی قربانی اسلام کو تا قیامت سر بلند کر گئی، عاصم علی نقوی

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) سید عاصم علی نقوی نے کہا ہے کہ نواسۂ رسول ﷺ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی اسلام کو تا قیامت سر بلند کر گئی ۔ آج ہم تعلیمات صحابہ و آلِ رسول ﷺ پر عمل کر کے امتِ رسول ﷺ کی پستی کو دور کر سکتے ہیں ۔روزنامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے سید عاصم علی نقوی نے کہا کہ ماہِ محرم الحرام باہمی محبت و احترام کا مہینہ ہے ۔ فرقہ واریت امت کیلئے زہر قاتل ہے ۔ماہِ محرم الحرام میں مقررین خطابات میں فضائل اہلبیت بیان کریں تقابل کرنے کا سلسلہ بند ہی رکھیں ۔ آلِ رسول و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رشتہ داریاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ ہمیں پھر سے اتحاد امت ، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دے کر ملک و ملت کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے ہو نگے ۔

مزید :

عالمی منظر -