امام حسینؓ کی قربانی نے دین اسلام کوہمیشہ کیلئے زندہ کردیا،راشد بشیر سیال

امام حسینؓ کی قربانی نے دین اسلام کوہمیشہ کیلئے زندہ کردیا،راشد بشیر سیال
امام حسینؓ کی قربانی نے دین اسلام کوہمیشہ کیلئے زندہ کردیا،راشد بشیر سیال

  


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ایثاروقربانی،امن ،محبت ،ہمدردی ،وفاداری ،صبرواستقامت ،بھائی چارے اوراتحاد ویگانگت کا درس دیتا ہے، واقعہ کربلا ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے حضرت امام حسینؓ کی لازوال اورعظیم قربانی نے دین اسلام کوہمیشہ کیلئے زندہ وجاوید کردیاہے ۔ معاشرے میں ظلم وستم کے مقابلے میں ثابت قدم رہنا، دینی اقدارکی پاسداری کیلئے گھربارچھوڑنااوراسلامی اصولوں پرآنچ نہ آنے دینا ہی سنت حضرت امام حسینؓ ہے ، حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے فلسفہ سے ہم انسانوں کوحق کیلئے اپنے مدمقابل بڑی سے بڑی طاقت کیخلاف ڈٹ جانے کادرس ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات اورقربانی میں ہم مسلمانوں کی کامیابی وکامرانی کارازپنہاں ہے

مزید : عالمی منظر