پریٹوریا:پاکستان ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کا دورہ ایس او ایس ویلج

پریٹوریا:پاکستان ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کا دورہ ایس او ایس ویلج

  

جوہانسبرنگ(ندیم شبیر سے) پاکستان ہائی کمشنر کی اہلیہ نے پریٹوریا میں ایس او ایس بچوں کے ویلج کا دورہ کیا اور ان کے ہمراہ کچھ وقت گزارا انہوں نے بچوں اور ان کے خاندان کے لئے پاکستانی چاولوں کے تھیلے حوالے کئے ہائی کمشنر نجم الثاقب اور قونصلر پریس اور کلچر بھی اس موقعہ پر موجود تھے، ساؤتھ افریقہ میں ایس او ایس ویلج 1982ء سے کام کر رہا ہے، ایس او ایس ویلیج ایڈمنسٹریٹر نے پاکستانی ہائی کمشنر کی کوششوں اور امداد کو سراہاانہوں نے کہا کہ ایسے کام ہونے چاہئیے تاکہ اس سے بچوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے اور اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید :

عالمی منظر -