برازیل کے ساحلی علاقوں میں گرمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

برازیل کے ساحلی علاقوں میں گرمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

  

ریوڈی جینروبر(اے پی پی) برازیل کے ساحلی علاقوں میں گرمی کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ 100برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ برسوں میں برازیل میں موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -