نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف سرینگر میں مظاہرے

نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف سرینگر میں مظاہرے

  

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے نوجوانوں کی گرفتاری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے خلاف سرینگر کے علاقے حبہ کدل میں زبردست احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ فوجیوں نے گزشتہ رات حبہ کدل میں گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے اس دوران کئی گھروں اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف علاقے کے لوگ سخت مشعل ہیں جبکہ قابض انتظامیہ نے لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار علاقے میں تعینات کر دیے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -