شام کی فوج نے قابض شدت پسندوں کے خلاف نیا محاذ کھول دیا

شام کی فوج نے قابض شدت پسندوں کے خلاف نیا محاذ کھول دیا

  

دمشق (اے پی پی) شام کی فوج اور اْس کی اتحادی ملیشیا نے ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کے گردو نواح میں قابض شدت پسندوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں شامی فوج کو روسی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔ رپورٹس کے مطابق شامی باغیوں پر 30 ستمبر سے روسی فضائی حملوں کے شروع ہونے کے بعد شامی فوج نے یہ چوتھا نیا محاذ کھولا ہے جس میں فوج کو لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کا تعاون بھی حاصل ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ترکی نے شامی سرحد کے قریب فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ڈرون جہاز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -