اسرائیلی حکومت کا فلسطین کی ٹی وی نشریات بند کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی حکومت کا فلسطین کی ٹی وی نشریات بند کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب (اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کی ٹی وی نشریات بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر ایلیٹ شاکید نے کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی انتظامیہ کے ٹی وی چینلوں کی نشریات بند کی جائیں کیونکہ ان چینلوں سے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے اعتراضات اور احتجاجات کو دکھایا جارہا ہے۔ فلسطین کے ٹی وی چینلوں کو بند کئے جانے کا مطالبہ غرب اردن اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آنے کے بعد کیا گیاہے ۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک روز قبل پانچ فلسطینی شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ یکم اکتوبر سے فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں اب تک 39 فلسطینی شہید اور تقریبا دوہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -