ادھمپور حملے کے متاثرین کو کوئی گزند پہنچی تو حکومت ذمہ دار ہوگی

ادھمپور حملے کے متاثرین کو کوئی گزند پہنچی تو حکومت ذمہ دار ہوگی

  

سری نگر(کے پی آئی)تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی نے ادھمپور حملے کے متاثرین کو سرکاری امداد واپس کرنے کے بعد ڈرانے دھمکانے کی حکومتی کارروائی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انہیں کوئی گزند پہنچی تو اس کے لیے براہِ راست طور پولیس اور وہ حکومتی کارندے ذمہ دار ہوں گے، جنہوں نے انہیں بالواسطہ طور ڈرایا دھمکایا اور خوفزدہ کردیا ہے۔ انہوں نے ادھمپور حملے کے متاثرین کے گھر جاکر انہیں اس بات کے لیے مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے کمال جرأت اور غیرت مندی کا مظاہرہ کرکے سرکاری امداد کو ٹھکرایا اور اس کے بجائے حملے میں ملوث مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیا ہے۔ صحرائی کی قیادت میں ایک وفد جس میں صدرِ ضلع اسلام آباد میر حفیظ اللہ، معاون آفس سیکریٹری عبدالحمید ماگرے اور سیکریٹری ضلع وتحصیل صدور شامل تھے، نے بوٹینگو اور ارن ہال جاکر زخمی زاہد احمد بٹ اور شوکت احمد ڈار کی خیروعافیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ حریت کانفرنس ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اور ان کے جذبے اور جرات کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -