امریکی خصوصی صدارتی ایلچی مشرق وسطیٰ کے ایک ہفتے کے دورے پر آج روانہ ہوں گے

امریکی خصوصی صدارتی ایلچی مشرق وسطیٰ کے ایک ہفتے کے دورے پر آج روانہ ہوں گے

  

واشنگٹن (اے پی پی) داعش سے نمٹنے کے لیے میدانِ عمل میں کارفرما عالمی اتحاد سے متعلق خصوصی صدارتی ایلچی جنرل جان ایلن مشرق وسطیٰ کے ایک ہفتے کے دورے پر آج اتوار کو روانہ ہو رہے ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یہ دورہ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس کے دوران جنرل ایلن ریاض، کویت سٹی، ابو ظہبی، دوحہ اور مناما جائیں گے۔ جارج ایلن اتحاد کے پارٹنرز کے سیاسی اور سلامتی سے متعلق حکام سے باہمی گفتگو کے کئی دور کریں گے، جس دوران، اتحاد کی جانب سے حاصل کردہ پیش رفت اور علاقائی معاملات زیر غور آئیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو ظہبی کے دورے میں، صدارتی معاون ایلچی بریٹ مک گرک بھی جنرل جان ایلن کے ہمراہ ہوں گے جو بقیہ ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -