میکسیکومیں بد نام زمانہ منشیات اسمگلر پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب

میکسیکومیں بد نام زمانہ منشیات اسمگلر پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے میں ...

  

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکومیں بد نام زمانہ منشیات اسمگلر ’’ جواکیون گوزمین‘‘ پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بد نام زمانہ اور کئی سالوں سے مطلوب منشیات کا اسمگلر پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جو اکیون منشیات کے متعدد مقدمات میں حکومت کو مطلوب ہے اور مذکورہ سمگلر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -