ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر ساﺅتھ انور لانگا کے خلاف مقدمہ درج
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر ساﺅتھ انور لانگا کے خلاف ٹیلی گرافک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ ایڈیشل جج ساﺅتھ کے حکم پر تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انور لانگا پر دھمکیاں دینے اور بھتہ مانگنے کا الزام ہے جس پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔