ایرانی بلیسٹک میزائل کا تجربہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے، امریکا
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ ایرانی بلیسٹک میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔ اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاور نے کہا کہ دستیاب معلومات کی روشنی میں ایرانی بیلیسٹک میزائل کا تجربہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے اور امریکا نے اِس معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ایرانی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جا سکے۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ شہاب تھری ماڈل کا میزائل ٹیسٹ سلامتی کونسل کی قرارداد کی قطعاً خلاف ورزی نہیں ہے کیونکہ یہ میزائل جوہری ہتھیار بردارنہیں ہیں۔