مقامی فیکٹری میں کیمیکل سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ

مقامی فیکٹری میں کیمیکل سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ
مقامی فیکٹری میں کیمیکل سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ

  

لاہور (پ ر) یو ای پرائیویٹ لمیٹڈ میں کیمیکل سے بچاؤ کی ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں فیکٹری کے تمام ملازمین نے شمولیت کی۔ ورکشاپ کا انعقاد چیف ایگزیکٹو شیخ محمد احمد کی ہدایات پر کیا گیا۔ فیکٹری کے جی ایم عقیل نقوی نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں کہا کہ ہم نے یہ ورکشاپ کا انعقاد اس لئے کیا ہے کہ تمام ورکرز کو آگاہی ہو کہ کیمیکل کو کیسے احتیاط سے ہم اپنے روز مرہ کے کام میں استعمال کرتے ہیں اور اس کے لئے ہمیں کیا کیا حفاظتی تدابیراستعمال کرنی ہونگی ،کیمیکل کا شمار ایک خطرناک دھات میں سے ہوتا ہے۔ اس سے بچنا بہت ضروری ہے وگرنہ یہ آپ کے لئے وبال جان بھی بن سکتا ہے۔ فیکٹری کے تمام ملازمین نے اس ورکشاپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور چیف ایگزیکٹو شیخ محمد احمد کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈمن منیجر اعجاز شاہ نے فیکٹری انتظامیہ جس میں چیف ایگزیکٹو شیخ محمد احمد کی خدمات کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -