جسٹس (ر) طارق پرویز پی ایم ڈی سی کی الیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

جسٹس (ر) طارق پرویز پی ایم ڈی سی کی الیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

  

اسلام آباد (�آن لائن ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے جسٹس (ر) طارق پرویز کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی الیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے جسٹس (ر) طارق پرویز کو پی ایم ڈی سی کے الیکشن کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ہے اس کمیٹی میں پی ایم ڈی سی کی منیجمنٹ کے دو ممبران کاشیالرحمٰان ا ور پروفیسر ڈاکٹر عابد فاروقی کو ممبر بنایا گیا ہے اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے جسٹس عظمت سعید کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا تاہم انہوں نے ذاتی مصروفیات کے باعث کمیٹی کاسربراہ بنے سے معذرت کر لی تھی

مزید :

علاقائی -