ایف بی آر نے ٹیکس دہندہ کی سہولت کیلئے موبائل فون پر رجسٹریشن کوڈ حاصل کرنے کی سہولت مہیاکر دی

ایف بی آر نے ٹیکس دہندہ کی سہولت کیلئے موبائل فون پر رجسٹریشن کوڈ حاصل کرنے ...

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس پیئرز کی سہولیات کیلئے موبائل فون پر نئی رجسٹریشن کوڈ حاصل کرنے کیلئے سہولت مہیا کر دی ہے۔ اس سے رجسٹریشن کوڈ ای میل کے ذریعے حاصل کیا جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قمر زمان نے خط کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ کو تجویز پیش کی تھی کہ ٹیکس پیئرز کی مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کرنے کیلئے موبائل فون پر رجسٹریشن کوڈ جاری کیا جائے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ نے لاہور ٹیکس بار کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل فون پر کوڈ جاری کر دیا ہے۔ اب نئی رجسٹریشن اور ای رولمنٹ کوڈ حاصل کرنے کیلئے ہر ٹیکس پیئر اپنے موبائل سے میسیج میں ایم ایس جی لکھ کر 9966 پر سینڈ کرے گا تو اسے فوراً رجسٹریشن کوڈ حاصل ہو جائے گا۔

مزید : علاقائی