این اے 122، ووٹرلسٹوں میں ردوبدل کا الزام ثابت نہ ہو سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ، چودھر ی سرور
لاہور( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کی اور اس کے حوالے سے ہم مکمل ثبوت فراہم کر یں گے اور اگر میں یہ الزامات ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ مسلم لیگ (ق) کے نارووال سے سابق ضلع ناظم ڈاکٹر نعمت علی جاوید کی سابق صوبائی وزراء ڈاکٹر طاہر علی جاوید ‘پیر سید سعد الحسن شاہ ‘پیرسید اعجاز الحسن شاہ ‘میاں محمدمنور شر یف ‘منیر وسیم سمیت سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمدسرور نے کہا کہ ووٹوں میں ردوبدل کے حوالے سے درجنوں نہیں سینکڑوں شکایت موصول ہو رہی ہیں اور جس دن میرے پاس2401شکایت ثبوت کے ساتھ پوری ہو گئیں اس دن میں سردار ایاز صادق کی کا میابی کو مستر دکر دوں گا کیونکہ یہ ثابت ہو جا ئیگاکہ ضمنی انتخابات شفاف نہیں ہوئے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر وقت دھاندلی دھاندلی کر نے کا کوئی شوق نہیں ہم بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہو ریت مضبوط ہو اور حکو مت نے قوم سے جو وعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سر دار رضا اور چوہدری نثار علی خان کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں لیکن جب ہم تمام ثبوت سامنے لائیں گے تو ان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پھر ایکشن لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں محاذآرئی کی سیاست نہیں چاہتے بلکہ جمہو ریت کے حامی ہیں ۔اس موقع پرابرار الحق نے بتا یا کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید بھی تحر یک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں لیکن وہ بیماری کی وجہ سے یہاں نہیں آسکے ۔