8اکتوبر کوسعودی ائیرلائنز کے ذریعے آنیوالے حجاج کرام سامان کے لیے رُل گئے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)8اکتوبر کو مدینہ سے لاہور سعودی ائیرلائنز کے ذریعے آنے والے حجاج کرام سامان کے حصول کے لیے رُل گئے 10دن گزرنے کا بعد بھی سعودی ائیرلائنز حاجیوں کا باقی سامان لاہور پہنچانے میں ناکام ،8اکتوبر کو مدینہ سے لاہور آنے والی سعودی ائیرلائنز کی فلائٹSV-734جنید جمشید ٹریول،النصر ٹریول ،حاجرہ ٹریول،گلوبل حج ،عماد ٹریول کے تمام حجاج کرام کا سامان مدینہ ائیرپورٹ پر چھوڑ آئی تھی حاجیوں کے بڑھتے ہوئے احتجاج کے پیش نظر 13اکتوبر کو 70فیصد سامان سعودی ائیرلائنز نے لاہور پہنچا دیا 30فیصد سامان کے لیے 5کمپنیوں کے حجاج کرام سعودی ائیرلائنز کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں ائیرپور ٹ پر موجود سعودی ائیرلائنز کا عملہ بھی بد تمیزی پر اتر آیا ہے حجاج کرام نے سعودی ائیرلائنز سے درخواست کی ہے حاجیوں کا فوری سامان لانے کا انتظام کیا جائے۔