جماعت اسلامی کے چاروں صوبوں کے نئے منتخب امیر 21اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے

جماعت اسلامی کے چاروں صوبوں کے نئے منتخب امیر 21اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) جماعت اسلامی پاکستان کے چاروں صوبوں کے نئے منتخب ہونے والے امیر 21اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پنجاب کے نو منتخب امیر میاں مقصود احمد، خیبرپختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان، صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب منصورہ دفاتر کے بالمقابل لان میں رکھی گئی ہے، تقریب میں شرکت کی دعوتِ ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اہم خطاب بھی کریں گے۔

مزید :

علاقائی -