ایٹما سے مذاکرات کامیاب ، حکومت کا دھاگے کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ

ایٹما سے مذاکرات کامیاب ، حکومت کا دھاگے کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی لگانے کا ...

  

 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اپٹما وفدکے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے،اپٹما کے وفد نے کہا کہ تمام جائز مطالبات ماننے پر وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق کا شکریہ اداکیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گزشتہ روز اپٹما کے وفد نے ملاقات کی ۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یارن، گرے فیبرک اور پراسسڈ فیبرک پر اضافی 10فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے اور اس فیصلے کا مقصد مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ دھاگے کی درآمد پر 10فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی جائے گی۔مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اپٹما کے وفد نے کہا کہ تمام جائز مطالبات ماننے پر وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق کے شکرگزار ہیں۔

مزید :

علاقائی -