مسلسل غیر حاضری ، سول جج علی اشتر کی برطرفی کے لئے حتمی نوٹس جاری

مسلسل غیر حاضری ، سول جج علی اشتر کی برطرفی کے لئے حتمی نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سول جج علی اشتر نقوی کی برطرفی کے لئے حتمی شوکاز نوٹس جاری کر دیا،29 اکتوبر کو پیش نہ ہوئے تو برطرف کر دیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار کی طرف سے جاری حتمی شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ او ایس ڈی سول جج علی اشتر نقوی طویل عرصے سے بلااجازت غیرحاضر ہیں ، غیرحاضری پر محکمانہ کارروائی کے لئے سیشن جج عابد حسین قریشی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا مگر نوٹسز جاری ہونے کے باوجود سول جج علی اشتر نقوی انکوائری افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ سول جج 29اکتوبر تک جسٹس شاہد وحید کے روبرو ذاتی شنوائی کے لئے پیش نہ ہوئے تو ان کاصفائی کا حق ختم کردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -